بالی وڈ سٹارز کی جانب سے پرینکا چوپڑا کو مبارکباد کا سلسلہ جاری

اتوار 19 اگست 2018 14:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) نامور بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی آنے والی زندگی کے لیے بالی وڈ ستاروں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں منگنی کی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پرینکا چوپڑا اورامریکی گلوکار و اداکار نک جونز نے باقاعدہ منگنی کرکے ان تمام افواہوں کو سچ ثابت کردیا جو کئی ماہ سے دونوں کے حوالے سے میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔ پرینکا کی منگنی کی خبر سن کر جہاں ان کے چاہنے والے حیرت اور خوشی کااظہار کررہے ہیں وہیں بالی وڈ سٹارز کی جانب سے بھی دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

وقت اشاعت : 19/08/2018 - 14:30:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :