نورا فتیحی گلوکاری میں بھی قسمت آزمائیں گی

بدھ 19 ستمبر 2018 14:20

نورا فتیحی گلوکاری میں بھی قسمت آزمائیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی پہلی بار گلوکاری میں بھی قسمت آزمائیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی ڈانس اور اداکاری میں جوہر دکھانے کے بعد اب پہلی بار گلوکاری بھی کریں گی اور مراکش کے میوزک گروپ فنیئر کے تعاون سے گانے ’’دلبر‘‘ کا عربی ورژن گائیں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ ’’دلبر‘‘ کو خلیج سمیت بین الاقوامی طور پر بھی بہت بڑی کامیابی ملی ہے اس گانے کے عربی ورژن میں بھارت اور مراکش کی ثقافت کی عکاسی کی جائے گی کیونکہ یہ میرا مقصد بھی ہے کہ بھارت اور مراکش کی ثقافت کو ایک ساتھ دکھایا جائے جبکہ گانے میں میرے ساتھ فنیئر انگلش گلوکاری کرے گا۔

دلبر کا عربی ورژن اکتوبر میں ریلیز کیاجائے گا۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 14:20:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :