ْاداکاروں کو معاوضہ صنفی مساوات پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر دینا چاہیئے، شاہ رخ خان

بدھ 26 ستمبر 2018 17:37

ْاداکاروں کو معاوضہ صنفی مساوات پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر دینا چاہیئے، شاہ رخ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اداکاروں کو معاوضہ صنفی بنیادوں پر نہیں بلکہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے اداکاروں کو معاوضے کی ادائیگی میں فرق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بھی صنفی مساوات پر اپنے واضح نقطہ نظر سے آگاہ کر چکے ہیں، میںاس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اداکاروں کو معاوضہ صنفی بنیادوں پر نہیں بلکہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دینا چاہیئے، مرد اور خواتین دونوں میں منفی اور مثبت پہلو ہوتے ہیں اگرچہ مجھے ان خواتین سے پیار ہے جو اپنے کام کو بہت خوبصورتی سے کرتی ہیں۔

انہوں نے بڑی تعداد میں خواتین میں اپنی مقبولیت کیمتعلق کہا کہ مجھے فلموں میں متعدد خواتین سے محبت ہوئیلیکن اصلی دنیا میں بہت سی خواتین مجھ سے محبت کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 17:37:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :