جنسی ہراساں کا الزام لگانے والی خاتون کے خلاف شکایت درج

لوگوں کا اداکار آدھیان ثمن سے کنگنا رناوٹ کے واقعہ کی تفصیل سامنے لانے کا مطالبہ

پیر 15 اکتوبر 2018 12:11

جنسی ہراساں کا الزام لگانے والی خاتون کے خلاف شکایت درج
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) بھارت میں جہاں ‘می ٹو’ مہم کے ذریعے اداکارائیں و خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتی نظر آ رہی ہیں۔وہیں اب بھارت میں مرد حضرات بھی اس حوالے سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں اور لوگ ایسے مرد حضرات سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ بھی اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بات کریں، جو کبھی کسی خاتون کی جانب سے ہراساں کیے گئے ہوں۔

جہاں اداکار آدھیان ثمن سے لوگوں نے ٹوئٹر پر مطالبہ کیا کہ وہ 2 سال قبل اداکارہ کنگنا رناوٹ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے واقعے کی تفصیل سامنے لائیں، وہیں اب بولی وڈ کی معروف میوزک اور فلم پروڈکشن کمپنی ‘ٹی سیریز’ کے مالک نے بھی اہم کارنامہ سر انجام دے دیا۔

(جاری ہے)

ٹی سیریز کے مالک بشن کمار نے اس نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ دائر کروادیا،جس نے ان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بشن کمار نے ممبئی کے امبالی پولیس تھانے میں اس نامعلوم خاتون کے خلاف شکایت درج کروادی،جنہوں نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔انہوں نے پولیس کو درج کرائی شکایت میں کہا کہ ٹوئٹر پر ایک نا معلوم شخص نے ‘می ٹو’مہم کے ذریعے ان پر جھوٹا الزام لگایا۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 12:11:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :