’’کافی ود کرن‘‘ سیزن 6، عامر خان اور ملائیکہ اروڑا نے نئی قسط کی عکسبندی مکمل کر لی

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:49

’’کافی ود کرن‘‘ سیزن 6، عامر خان اور ملائیکہ اروڑا نے نئی قسط کی عکسبندی مکمل کر لی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے ملائیکہ اروڑا کے ہمراہ فلم ساز کرن جوہر کے ٹاک شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 6 کی نئی قسط کی عکسبندی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر نے شو کی عکسبندی کے دوران اداکار عامر خان کے ساتھ سیلفی اورکافی کا مگ پکڑے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جبکہ ان کے ہمراہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بھی شو میں شرکت کی جبکہ عامر خان نے کرن جوہر کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ یہ شو 21 اکتوبر سے آن ایئر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 11:49:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :