آریانا گرانڈے نے سوشل میڈیا سے عارضی طور کنارہ کشی اختیار کر لی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:15

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) گلوکارہ آریانا گرانڈے نے سوشل میڈیا سے عارضی طور کنارہ کشی اختیار کر لی۔25 سالہ آریانا گرانڈے کی لائیو شو میزبان ڈیوڈسن سے منگنی ختم ہونے پر انھیں سوشل میڈیا پر ردعمل کی وجہ سے سخت دبائو کا سامنا ہے،گلوکارہ نے اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں سوشل میڈیا سے عارضی طور کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بہت خاص دن ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کے ساتھ رہی لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں آپ کو خدا حافظ کہہ دوں کیونکہ میں ایسی خبریں اور مواد نہیں دیکھنا چاہتی جو قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

آریانا نے کہا کہ یہ فیصلہ مشکل ہے لیکن میں اس پر قائم رہنے کی کوشش کروں گی۔آپ سب کو پیار اور آپ سب کا شکریہ۔آریانا نے انسٹاگرام پر چند سٹوریز پوسٹ پر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی تھی۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :