معروف گلوکاروسیم اخترکیانی کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا،

قیمتی موبائل اور نقدی لے اڑے

پیر 12 نومبر 2018 14:24

معروف گلوکاروسیم اخترکیانی کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) مشہورزمانہ گیت’’ڈھولا ساڈا اپنا‘‘کوگاکرملک گیرشہرت حاصل کرنے والے معروف فوک گلوکاروسیم اخترکیانی کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا،قیمتی موبائل اور نقدی لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکاروسیم اخترکیانی صبح سویرے گھرسے کسی کام کے سلسلے میں نکلے تومسلح ڈاکوئوں نے ان کا تعاقب کرنا شروع کردیا اور تھوڑے فاصلے پر جا کر گن پوائنٹ پر روک کر قیمتی موبائل اورنقدی لوٹ کرفرار ہو گئے ۔گلوکاروسیم اخترکیانی نے بتایا کہ جب ان کو ڈاکوئوں نے روکا تووہ سمجھ گئے تھے کہ ان کوچیزیں دواورجان بچائو چیزیں تواللہ پھردیدے گا ۔

وقت اشاعت : 12/11/2018 - 14:24:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :