رابی پیرزادہ کا عدنان صدیقی کی جانب سے خواتین کو مکھیاں قرار دینے کے بیان سے اتفاق
جس طرح خواتین کو مکھیاں کہا جا سکتا ہے، اسی طرح مرد مداحوں کو بھی مکھیاں اور مچھر کہا جاسکتا ہے،تمام خواتین نہیں کچھ خواتین ایسی ہیں جن کی وجہ سے سب خواتین کو خراب سمجھا جاتا ہے
پیر 8 اپریل 2024 22:03
(جاری ہے)
ان کے مطابق خواتین اپنے کپڑے تک پھاڑ دیتی تھیں اور ایسی ایسی جگہ آٹوگراف لیتی تھیں کہ بند دھنگ رہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی کو ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے اور انہیں معافی مانگنی چاہیے لیکن کچھ حقائق کو بھی دیکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ اداکاروں اور فنکاروں کے موبائل فونز دیکھیں تو وہ خواتین کے میسیجز سے بھرے پڑے ہوتے ہیں اور یقینا ان کے میسیجز ان کی بیویاں اور بیٹیاں بھی پڑھتی ہوں گی۔اداکاروں اور گلوکاروں کو نہ صرف غیر شادی شدہ بلکہ شادی شدہ اور یہاں تک کہ پانچ بچوں کی مائیں بھی پیغامات بھیجتی ہیں اور ان سے اظہار عشق کرتی ہیں۔رابی پیرزادہ کے مطابق خواتین نے خود کو سستا کر رکھا ہے، انہوں نے اپنی عزت خود خراب کر رکھی ہے، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ، عورت کا مطلب ہی ڈھکا اور چھپا ہوا ہوتا ہے، انہیں اپنی عزت اور تقریم کا خیال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی بہت اچھے شخص ہیں، یقینا ان کا خواتین کے ساتھ تجربہ غلط رہا ہوگا اس لیے انہوں نے ایسی بات کہی۔رابی پیرزادہ کے مطابق انہوں نے ماضی میں عدنان صدیقی کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا ہے، وہ انتہائی اچھی شخصیت کے حامل ہیں اور انہوں نے انہیں بہت عزت دی۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ جس طرح خواتین مرد اداکاروں اور گلوکاروں کے پیچھے پاگل ہوتی ہیں، اسی طرح مرد مداح بھی خواتین اداکاراوں کے ساتھ چپکتے ہیں ان کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح خواتین کو مکھیاں کہا جا سکتا ہے، اسی طرح مرد مداحوں کو بھی مکھیاں اور مچھر کہا جاسکتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Denzel Washington
Mehreen Jabbar
Catherine Oxenberg
Karisma Kapoor
Nargis Fakhri
Matt Damon
Leighton Meester
Tariq Teddy
Werner Herzog
Sonakshi Sinha
saad qureshi
Sahira Kazmi
Showbiz News In Urdu
-
دھرمیندر کا والد کو وقت نہ دینے پر اظہار افسوس
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
بھارتی اداکارہ کرشنا مکھرجی نے ٹی وی پروڈیوسر پر ہراسانی کے الزامات لگادیئے