سلمان خان کی مداح کو کیمرہ بند کرنے کی دھمکی کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 9 مارچ 2024 22:33

سلمان خان کی مداح کو کیمرہ بند کرنے کی دھمکی کی ویڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سیلفی لینے والے مداح کو غصے میں فوراً کیمرہ بند کرنے کی دھمکی دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اسی دوران کچھ فاصلے پر موجود ایک مداح ان کیساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن سلمان خان کو غصہ آجاتا ہے۔

سلمان خان غصے سے مداح کو گھورتے ہوئے اسے فوراً کیمرہ بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں جس پر مداح خوفزدہ ہوتے ہوئے کہتا ہے کہ ٹھیک ہے سر، میں کیمرہ بند کررہا ہوں اور پھر فوراً موبائل کا کیمرہ بند کردیتا ہے۔یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے سلمان خان کے رویے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی اداکار کے کچھ حامیوں نے مداح کو مذکورہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی دھمکی بھی دی۔
وقت اشاعت : 09/03/2024 - 22:33:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :