بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل

جمعہ 29 مارچ 2024 20:31

بیٹے کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما کی پہلی پوسٹ وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔انوشکا شرما، جن کے ہاں گزشتہ ماہ فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے اپنیایک مختصر وقفے کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی کی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور بالکل فِٹ نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ تصویر میں انوشکا شرما سفید رنگ کے کٴْرتے کے ساتھ نیلے رنگ کی ڈینم میں ملبوس ہیں جبکہ تصویر میں وہ کافی خوش بھی لگ رہی ہیں۔انوشکا شرما اپنی پوسٹ میں بھارتی موبائل فون برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں جبکہ مداح اٴْنہیں سوشل میڈیا پر واپس دیکھ کر بہت خوش ہوگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 29/03/2024 - 20:31:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :