معروف پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے نوشین شاہ کے 35 لاکھ روپے لٴْوٹ لیے

ہدایتکار نبیل الرحمن لطفی نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کیلئے اداکارہ سے رقم لی تھی نبیل اور اٴْن کی اہلیہ کئی مشہور شخصیات سے تقریباً 6 کروڑ روپے کی بھاری رقم لیکر فرار ہیں

بدھ 20 مارچ 2024 12:22

معروف پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے نوشین شاہ کے 35 لاکھ روپے لٴْوٹ لیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور پاکستانی فلم ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی اٴْن کے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔اداکارہ نوشین شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی کے فراڈ کے بارے میں میں انکشاف کیا۔

نوشین شاہ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی فلم ’13’ کے ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی نے مجھے کرپٹو میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کیا تھا جس کے لیے اٴْنہوں نے مجھ سے 20 لاکھ روپے کی بھاری رقم مانگی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے نبیل الرحمان لطفی کی زبان پر بھروسہ کرکے اٴْنہیں 20 لاکھ روپے کی رقم دے دی اور کچھ دن بعد اٴْنہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے مجھ سے 15 لاکھ روپے اٴْدھار لیے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ اس طرح، میں نے نبیل الرحمان لطفی کو 35 لاکھ روپے کی رقم دستاویزی ثبوت کے بغیر دے دی تھی کیونکہ مجھے اٴْن کی زبان پر بھروسہ تھا لیکن اٴْنہوں نے مجھے دھوکا دیا اور میرے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔نوشین شاہ نے کہا کہ نبیل اور اٴْن کی اہلیہ کئی مشہور شخصیات سے تقریباً 6 کروڑ روپے کی بھاری رقم لیکر فرار ہیں، اٴْن دونوں کے موبائل فونز بند ہیں اور دونوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زبان پر بھروسہ کرکے رقم نہ دیں اور اگر آپ نے کسی کو رقم دینی ہے تو مناسب دستاویزات کو یقینی بنائیں۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بیوقوفی اور لاپرواہی کی وجہ سے لاکھوں کی رقم ڈبو دی، میں نہیں چاہتی کہ میری طرح دیگر لوگ بھی دھوکہ کھائیں۔
وقت اشاعت : 20/03/2024 - 12:22:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :