ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نکاح کے بندھن میں بن گئے

جمعرات 22 نومبر 2018 21:15

ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نکاح کے بندھن میں بن گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2018ء) خوبرو ٹیلی ویژن اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ گذشتہ روز نکاح کے بندھن میں بن گئے۔تفصیلات کے مطابق دونوں کی منگنی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کے بعد پرستاروں کو دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا اور دونوں نے ایک دوسرے کو قبول ہے کہہ دیا ہے۔ایمن اور منیب کے نکاح کی تصویر سب سے پہلے اداکارہ کی جڑواں بہن منال خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

ایمن خان نکاح کے وقت کافی جذباتی دکھائی دیں اور اپنے والد اور بہن سے مل کر آبدیدہ بھی ہوئیں۔دوسری جانب منیب بٹ کا نکاح مسجد میں ہوا جہاں ان کے ساتھ قریبی دوست اور احباب موجود تھے۔ایمن خان نے اپنے نکاح کیلئے ڈیزائنر ارم خان کے روایتی عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ میک اپ اور اسٹائلنگ سارہ سیلون اینڈ اسپا سے کروائی ،ان کی بہن منال خان نے بھی ارم خان کا ہی ڈیزائن کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا اور اپنی بہن ایمن کے ساتھ خود بھی سارہ سلون اینڈ اسپا سے تیار ہوئیں۔
وقت اشاعت : 22/11/2018 - 21:15:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :