اسٹیج پر مصروفیات کی وجہ سے فلموں سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی ہے مہک نور

بدھ 28 نومبر 2018 18:47

اسٹیج پر مصروفیات کی وجہ سے فلموں سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی ہے مہک نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2018ء) معروف اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ فلموں سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی ہے کیونکہ میں سٹیج پر بہت مصروف ہوں ،انسان کو اپنا کام ایمانداری سے کرنا چاہیے اگر میں فلم پر توجہ دوں تو میرا سٹیج خراب ہوتا ہے اور میری ہمیشہ پہلی ترجیح سٹیج ہی رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستانی سٹیج کی بہتری کے لیے اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،اگر پروڈیوسرز سکرپٹ اور ریہرسل پر توجہ دینا شروع کردیں تو یقینا سٹیج کی بحالی ممکن ہے۔

مہک نور نے کہا کہ میں نے درجنوں فلمیں کی ہیں مگر اب چند ماہ کے لیے عارضی کنارہ کشی اختیار کی ہے کیونکہ سٹیج پر بہت مصروف ہوں ، فلم کے لیے وقت نکالنا ممکن نہیں رہا مگر میں اگلے سال سے فلموں کی طرف توجہ دینا شروع کروں گی۔ہماری فلموں کو حکومتی توجہ کی ضرورت ہے اگر ایسا ہوا تو یقینا فلم انڈسٹری میں بہتری آئے گی۔ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے مگر پروفیشنل ازم نہیں ہے ۔
وقت اشاعت : 28/11/2018 - 18:47:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :