اینی میٹڈ فلم ’’رالف بریکس دا انٹرنیٹ‘‘ کا راج برقرار‘94کروڑروپے کا بزنس

پیر 10 دسمبر 2018 12:02

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے بھی سرفہرست فلموں کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم ’رالف بریکس دا انٹر نیٹ‘ کا راج برقرار ہے۔

(جاری ہے)

ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم نے ویک اینڈ پر 2 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد رقم کما کر سب کو مات دے دی ہے جبکہ معمولی سے فرق کے ساتھ ایک اور اینی میٹڈ فلم دا گِرنچ ،دوسرے نمبر پر رہی جس نے 2 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔راکی سیریز کی فلم باکسنگ ڈراما کریڈ ٹو بدستور تیسری پوزیشن پر ہے، فلم نے ویک اینڈ پر ایک ارب 43 کروڑ روپے کمائے۔نارتھ امریکن باکس آفس پر چوتھا نمبر فینٹاسٹک بیسٹس: دا کرائمز آف گِرنڈ والڈ کا رہا جس نے 94 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

وقت اشاعت : 10/12/2018 - 12:02:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :