سوارا بھاسکر نئی فلم کے لئے مراٹھی زبان سیکھیں گی

منگل 11 دسمبر 2018 15:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نئی فلم کے لئے مراٹھی زبان سیکھیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ سوارا بھاسکر کا کہنا تھا کہ اگر انہیں موقع ملا ملا تو وہ ضرور مراٹھی فلم میں کام کرنا چاہیں گی لیکن وہ کسی دوسری فلم میں اپنے کردار کے لئے مراٹھی زبان سیکھیں گی نہ کہ مراٹھی فلم کے لئے کیونکہ مراٹھی فلم میں کام کرنے کے لئے انہیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ مراٹھی انڈسٹری کے مواد کے ساتھ کاروباری کامیابی سے بہت متاثر ہیں۔

وقت اشاعت : 11/12/2018 - 15:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :