آج بھی دلیپ صاحب کو بہت جلدی نظر لگ جاتی ہے‘سائرہ بانو

میں دلیپ صاحب کیساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ اپنا اچھا نصیب سمجھتی ہوں، جو اللہ نے مجھے بخشا ہے

بدھ 12 دسمبر 2018 12:18

آج بھی دلیپ صاحب کو بہت جلدی نظر لگ جاتی ہے‘سائرہ بانو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) دلیپ کمار کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح آج بھی ہیں ان چاہنے والوں میں اگر انہیں کوئی سب سے زیادہ چاہتا ہے تو وہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو ہیں۔ سائرہ بانو اپنے فلمی کیریئر کے دوران خود خاصی مقبول اداکارہ رہیں لیکن دلیپ کمار سے شادی کے بعد انہوں نے اپنی پوری زندگی انہی کے نام کر دی وہ دلیپ کمار کے دکھ اور سکھ میں سائے کی طرح ان کیساتھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دلیپ کمار کی 96 ویں سالگرہ پر سائرہ بانو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سالگرہ پر قریبی دوستوں کیلئے ایک چھوٹی سی پارٹی رکھی ہے، دلیپ صاحب بیماری کی وجہ سے اب بہت کم بولتے ہیں اور کافی موڈی بھی ہیں، کبھی لوگوں کو پہچان لیتے ہیں اور کبھی نہیں بھی پہچان پاتے ہیں۔سائرہ بانو نے کہا آج بھی دلیپ صاحب کو بہت جلدی نظر لگ جاتی ہے۔ اس لئے میں انکی نظر اتارنے کیلئے صدقہ دیا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا میں دلیپ صاحب کیساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ اپنا اچھا نصیب سمجھتی ہوں، جو اللہ نے مجھے بخشا ہے۔ انہوں نے کہا ہم دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ رہنا بہت اچھا لگتا ہے۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 12:18:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :