جینیٹ جیکسن راک اینڈ رول ہال آففیم میں جگہ بنانے میں کامیاب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) معروف امریکی اداکارہ اور پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی چھوٹی بہن جینیٹ جیکسن راک اینڈ رول ہال آف فیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، انہیں موسیقی کی تاریخ کے سات معروف ترین بینڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

راک ہال کے مطابق 52 سالہ جینیٹ جیکسن مشہور زمانہ فلیٹ ووڈ میک گلوکارہ اسٹیو نیکس کے ساتھ ساتھ پانچ برطانوی بینڈ میں شمولیت اختیار کریں گی جن میں ڈیف لیپرڈ، راکسی میوزک، ریڈیو ہیڈ، دی کیور اینڈ دی زومبیز شامل ہیں۔

جینیٹ جیکسن نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔بل بورڈ میگزین کے مطابق راک اینڈ رول ہال آف فیم کی 33 سالہ تاریخ میں یہ ایک منفرد برطانوی لائن اپ ہے۔واضح رہے جینیٹ جیکسن پانچ بار گریمی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں جب کہ انہیں دو بار نامزد بھی کیا جا چکا ہے۔۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 15:40:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :