سعودی عرب ، دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی و موسیقی میلہ شروع،

8 ہفتے تک جاری رہے گا

منگل 18 دسمبر 2018 12:18

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سعودی ڈیولپمنٹ رائل اتھارٹی کے ماتحت مارکیٹنگ امورکی انچارج ایمان المطیری نے کہا ہے کہ العلاء وادی میں دنیا کا سب سے بڑا ثقافتی اور موسیقی کا پروگرام 8 ہفتے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس میلے میں ہر ہفتے مختلف پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے میلے میں شرکت کے لئے ریاض اور جدہ کے شہری بھی العلاء پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور ویک اینڈ وہاں گزار سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں شرکت کے خواہش مند افراد کے لئے خصوصی ویب سائٹ بھی قائم کی گئی ہے جہاں پر وہ ریزرویشن کراسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:18:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :