بھارت سے محبت کے بدلے ہمیشہ محبت ہی پائی ‘ علی ظفر

میں سمجھتا ہوں مستقبل روشن ہے اور میں محبت کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں

جمعرات 17 جنوری 2019 11:51

بھارت سے محبت کے بدلے ہمیشہ محبت ہی پائی ‘ علی ظفر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ بھارت کو محبت دی ہے اور بدلے میں وہاں سے بھی محبت ہی پائی ہے۔بھارتی ویب سائیٹ بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے گئے انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر کام کسی وجہ کے تحت ہوتا ہے، اور آپ کو اس صورتحال سے بہترین نتیجہ نکال کر اسے بہتر کل پر آزمانا چاہیے۔

(جاری ہے)

میں سمجھتا ہوں کہ مستقبل روشن ہے اور میں محبت کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ بھارت کو پیار دیا ہے اور ہمیشہ وہاں سے محبت ہی پائی ہے۔واضح رہے کہ نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ میں 2010 میں فلم ’تیرے بن لادن‘ سے ڈیبیو کیا اور کامیابی کے اس سفر میں انہوں نے 7 سے زائد فلموں میں کام کیا تاہم 2016 میں مقبوضہ کشمیر میں اٴْڑی دھماکے کے بعد پاکستانی اداکاروں پر کام کرنے کی پابندی عائد کردی گئی۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 11:51:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :