بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا نیا ٹارگٹ۔۔۔ ٹی وی پر میزبانی

ہفتہ 8 مارچ 2014 14:05

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کا نیا ٹارگٹ۔۔۔ ٹی وی پر میزبانی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے چھوٹی اسکرین پر بھی کام کا آغاز کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہارر ٹی وی شو، ہنٹڈ ویکینڈ ود سنی لیونی میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا ہے کہ چھوٹی اسکرین پر کام کرنے کا تجربہ اچھا اور چیلنجنگ رہا۔

انہوں نے کہا کہ فلم، راگنی ایم ایم ایس ٹو کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے دوران انہیں شدید چوٹیں آئیں تھیں ۔ بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا کہ وہ کردار میں خود کو ڈھالنے کی مکمل کوشش کرتی ہیں اور آئندہ بھی جاندار اداکاری کر کے مداحوں کو محظوظ کرتی رہیں گی۔

وقت اشاعت : 08/03/2014 - 14:05:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :