سوناکشی سنہا نےاپنے موٹاپے سے نجات کیسے پائی؟
اتوار 6 اپریل 2014 00:53
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ دبلا ہونا آسان کام نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ موٹے سے دبلا ہونا مشکل ترین کام ہے۔
(جاری ہے)
وہ خود اس مرحلہ سے گزری ہیں اس لیے جانتی ہیں کہ انھیں جم جانے سے سخت نفرت تھی لیکن دبلا ہونے کے لیے انھوں نے جم کا معمول بنایا اور باقاعدگی سے جم جانے لگیں اس کے انھیں مثبت نتائج حاصل ہوئے جو وہ چاہتی تھیں یہ ان کے پختہ عزم کی وجہ سے ممکن ہوا ہے وہ جس چیز کا ذہن بنا لیں وہ کام ضرور کرتی ہیں۔
اداکارہ نے کہاکہ انھیں انڈسٹری اور مداحوں نے موٹاپے کی وجہ سے تنقید کا متعدد بار نشانہ بنایا وہ خوش ہیں کہ ان کے طعنوں سے جان چھوٹ گئی ہے وہ دبلی ہو کر پہلے سے زیادہ پراعتماد اور خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں جدوجہد جاری رکھیں گی اور مداحوں کو بہترین اداکاری سے محظوظ کرتی رہیں گی۔
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Jonny Lee Miller
Sohail Khan
Salma Agha
Julie Benz
Nigaar Khan
Barbara Eden
Mohammed Irfan
Adeel Hussain
Noomi Rapace
Shehzad Sheikh
Mehmood Aslam
Jennifer Tilly
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ