’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ نے 2 دن میں 20 کروڑ سے زائد کما لیے

پیر 14 جولائی 2014 14:13

’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ نے 2 دن میں 20 کروڑ سے زائد کما لیے

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء)جمعہ کے دن ریلیز ہونے والی عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی نئی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا ‘‘ نے باکس آفس پر بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اور دو دنوں میں اس فلم نے سوا 20 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔ فلمی حلقوں کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس فلم نے ایک مرتبہ پھر سینما گھروں کے ہال شائقین سے بھر دیے ہیں۔

’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا ‘‘ نے جمعہ کے دن ریلز کے موقع پر ہی 9 کروڑ روپے کا بزندس کر لیا تھا جب کہ دوسرے دن ہفتہ کو مزید 11 کروڑ 25 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ دوسری طرف ہدایتکار مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے کہ ان کا نام ابھی تک رندیپ ہڈا کے ساتھ نہیں جوڑا گیا۔

(جاری ہے)

عالیہ نے کہا ’’مجھے نہیں معلوم کہ لوگ میرا نام ارجن اور ورون کے ساتھ کیوں جوڑ دیتے ہیں‘ اوپر والے کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میرا نام رندیپ کے ساتھ نہیں جڑا‘ ویسے ارجن اور ورون دونوں ہی میرے بہت قریبی دوست ہیں‘‘۔

عالیہ نے کہا کہ جانتی ہوں کہ اس کا نام پہلے اداکار ورون دھون اور پھر ارجن کپور کے ساتھ جوڑا گیا کیونکہ ان کی ان دونوں کے ساتھ فلمیں آئیں۔ اس کے بعد عالیہ نے رندیپ ہڈا کے ساتھ فلم ’’ہائی وے‘‘ میں کام کیا لیکن ہڈا کے ساتھ ان کے تعلقات پر بات نہیں ہوئی جس کے لیے وہ خدا کی شکر گزار ہیں۔

وقت اشاعت : 14/07/2014 - 14:13:44

Rlated Stars :