رابرٹ ڈونی جونئیر ذاتی سوال پوچھنے پر ناراض
جمعہ 24 اپریل 2015 15:08
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈونی جونئیر ایک برطانوی ٹی وی انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق سوالات پوچھنے پر اٹھ کر چلے گئے۔ 50 سالہ رابرٹ نئی سپر ہیرو فلم میں ٹونی سٹارک/ آئرن مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی تشہیر کیلئے ہونے والے اس انٹرویو کے دوران ٹی وی صحافی کرشنن گرو مورتھی نے اچانک رابرٹ سے ماضی میں منشیات اور شراب نوشی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کر دئیے۔
مورتھی نے ان سے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ایک بیان کے حوالے سے بھی پوچھا جس پر حیران اور پریشان رابرٹ نے ان سے پوچھا کہ 'ہم فلم کی تشہیر ہی کر رہے ہیں نا؟۔ یہ انٹرویو ایک تشہیری مہم کا حصہ تھا جس میں صحافیوں کو فلم کی کاسٹ کے ساتھ پانچ منٹ گفتگو کیلئے وقت دیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
انٹرویو کی شروعات بہت اچھی رہی اور رابرٹ نے رواں ہفتے یورپ میں پریمئر کرنے والی فلم اور اس میں اپنے کردار کے بارے میں بہت کچھ بتایا تاہم کچھ دیر بعد رابرٹ کا لب و لہجہ اس وقت بدل گیا جب صحافی نے اداکار سے منشیات اور شراب نوشی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کر دئیے۔
اس پر رابرٹ نے کہا 'معاف کیجیے گا مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ ہم یہاں کیا کر رہے ہیں۔ یہ کہنے کے بعد وہ اٹھے اور باہر چلے گئے۔ انٹرویو برطانیہ کے چینل فور پر چلا اور مورتھی نے اسے ٹوئٹر پر پوسٹ بھی کیا، جس کے بعد ٹی وی چینل کو ناراض ناظرین کے پیغامات موصول ہونے لگے۔ یاد رہے کہ مورتھی 2013 میں پرتشدد مناظر کے حوالے سے سوالات پوچھ کر نامور فلم ہدایت کار کوانتن ٹرنٹینو کو بھی ناراض کر چکے ہیں۔Famous Showbiz Stars
Edward Norton
Jessica Biel
Arshad Warsi
Suzain Fatima
Juhi Chawla
Iqra Aziz
Elizabeth Rodriguez
Ahmad Ali Butt
Talat Hussain
Natalie Portman
Mehwish Noor
Mariska Hargitay
Showbiz News In Urdu
-
معروف اداکار آغا سکندر کی برسی 25 مئی کو منائی جائے گی
-
اردو ادب کے معروف ناول نگار نسیم حجازی کا یوم پیدائش 19 مئی کو منا یا جائے گا
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
ملک کی مایہ ناز نعت خواں منیبہ کبریٰ شیخ کی 7تویں برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
گلوکارہ ظل ہما کی برسی 16 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا