ملک کی مایہ ناز نعت خواں منیبہ کبریٰ شیخ کی 7تویں برسی 14 مئی کو منائی جائے گی

ہفتہ 11 مئی 2024 12:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ملک کی معروف اور مایہ ناز نعت خواں منیبہ کبریٰ شیخ کی 7 تویں برسی 14 مئی کو منائی جائے گی۔ منیبہ کبریٰ شیخ پونا ، بھارت کے علمی اور مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ اْن کے والد کا تعلق دہلی سے تھا جبکہ ان کی والدہ صغریٰ بیگم درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک تھیں اور انھوں نے محمدی گرلز سکول بھی قائم کیا تھا۔

علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی نعت خواں نے فارسی، اسلامی تاریخ، انڈین سٹڈیز میں ایم۔اے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے استاد امراؤ بندو خان سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور استاد امیر احمد خان کی بھی شاگر د رہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے ریڈیو سے جو نعت پڑھی وہ ’’مرحبا سیّدی مکّی مدنی العربی‘‘ تھی۔ اْس زمانے میں ریڈیو بہت اہم ذریعہ تھا۔ انہوں نے خبروں کے بعد پروگرامز کا آغاز کیا اور ایک پروگرام’’پلیٹ فارم‘‘ کی پانچ سال تک کمپیئر نگ بھی کی۔ حکومت پاکستان نے منیبہ کبریٰ شیخ کو 14 اگست 1988کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا ۔ ان کا انتقال 14 مئی 2017کو ہوا ۔ واضح رہے کہ منیبہ کبریٰ شیخ کی بیٹی تحریم شیخ ایک معروف نعت خواں ہیں۔

وقت اشاعت : 11/05/2024 - 12:17:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :