فلاپ فلموں نے کترینہ‘ رانی مکھرجی اور ودیا بالن سمیت متعدد ہیروئنز کی اہمیت کم کردی
جمعرات 14 مئی 2015 16:15
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) بالی وڈ میں کچھ عرصہ قبل تک ٹاپ ہیروئنوں میں شمار ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف، ودیابالن پرینیتی چوپڑہ جیسی اداکاراوٴں کی اہمیت کم کردی ہے اور وہ اپنے معاوضے میں کمی پر مجبور ہوچکی ہیں۔ پرینیتی کی گزشتہ کچھ عرصے سے تمام فلمیں فلاپ ہورہی ہیں۔ فلم ہنسی تو پھنسی، دعوت عشق اور کل دل کے فلاپ ہونے کے بعد پرینیتی کے پاس اب کوئی فلم نہیں ہے۔
امکان ہے کہ اب وہ اپنے ہی ہوم پروڈکشن کی فلموں میں ہی دکھائی دیں گی۔(جاری ہے)
کوئی مانے نہ مانے مگر یہ حقیقت ہے کہ کرینہ کپور کی شادی کے بعد اہمیت ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس اجے دیوگن کیخلاف فلم سنگھم ریٹرنز میں معمولی نوعیت کا کردار کیا تھا اور اب حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم گبر از بیک میں بھی ان کے مقابل کام کرنے والے اکشے کمارہی مرکزی اور بنیادی اہمیت کے کردار میں ہیں۔
اداکارہ رانی مکھرجی گزشتہ کئی برس سے مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہیں اور اب نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ 2013میں فلم تلاش میں کم معاوضے پر کام کیلئے رضامندی کے باوجود بھی کوئی ان کو کردار دینے کو تیار نہیں۔ اب حالت یہ ہے کہ رانی اپنے ہی ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم مردانی کے سیکوئل میں ہی بس دکھائی دیں گی۔Rlated Stars :
اجے دیوگن
Ajay Devgan
اکشے کمار
Akshay Kumar
کرینہ کپور
Kareena Kapoor
کترینہ کیف
Katrina Kaif
ودیا بالن
Vidya Balan
رانی مکھر جی
Rani Mukerji
Famous Showbiz Stars
Anna Paquin
Cobie Smulders
paris jackson
Shabana Azmi
Juhi Chawla
Sanam Marvi
Joanna Vanderham
Aidan Gillen
David McCallum
Pernia Qureshi
Sean Young
Gippy grewal
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا