کرن جوہر مقابلہ حسن ”مس ورلڈ2006ء “کے جج بنیں گے

منگل 26 ستمبر 2006 11:58

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 26ستمبر2006) فلمساز کرن جوہر مقابلہ حسن ”مس ورلڈ2006ء “کے جج بنیں گے ۔ ان کی حال ہی میں ریلز ہونے والی فلم”کبھی الوداع نہ کہنا “ نے بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہو گا کہ کرن جوہر بین الاقوامی سطح کے کسی مقابلہ حسن کے جج بنیں گے ۔ جبکہ اس سے قبل وہ بھارت میں ہونے والے مقابلہ حسن کے جج بنتے رہے ہیں ۔ کرن جوہر 56ویں مس ورلڈ مقابلہ حسن میں جج کے فرائض ادا کرنے کیلئے 30ستمبر کو پولینڈ کے شہر وار سا جائینگے ۔

وقت اشاعت : 26/09/2006 - 11:58:15