شردھا کپور اپنے مداحوں کو گٹارسٹ کے روپ میں نظر آئیں گی

گٹار بجانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے آکیڈمی جوائن کر لی

بدھ 15 جون 2016 14:06

شردھا کپور اپنے مداحوں کو گٹارسٹ کے روپ میں نظر آئیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جون ۔2016ء)بالی ووڈفلم ”عاشقی 2“سے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز کر کے شہر ت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ شردھا کپور اب اپنے مداحوں کو گٹارسٹ کے روپ میں نظر آئیں گی، جس کیلئے شردھا نے گٹار بجانے کی تربیت لینا شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور نے فلم’ ’ ہاف گرل فرینڈ “اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کیلئے گٹاربجانے کی کلاسز جوائن کرلی ہیں۔ موہت سوری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی بھارت کے مشہور مصنف چیتن بھگت کیناول’ ’ہاف گرل فرینڈ“پر مبنی ہے جس میں شردھا کپور کے ساتھ ارجن کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 15/06/2016 - 14:06:45

Rlated Stars :