بھارتی اداکارہ فریڈا پنٹو اور مشعل اوباما لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ایک ساتھ

27 جون سے یکم جولائی کے دوران لائبیریا، مراکش اور اسپین کا دورہ کریں گی

اتوار 19 جون 2016 11:46

بھارتی اداکارہ فریڈا پنٹو اور مشعل اوباما لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ایک ساتھ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جون ۔2016ء) بھارتی اداکارہ فریڈا پنٹو کی نئی مہم نے یہ بات ثابت کردی کہ مغرب کے ساتھ کام کرنے کا مطلب ہمیشہ صرف شوبز ہی نہیں ہوسکتا۔ رپورٹ کے مطابق فریڈا پنٹو امریکا کی خاتون اول مشعل اوباما کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گی۔’لیٹ گرلز لَرن‘ (let girls learn) نامی اس مہم کے دوران فریڈا اور مشعل کے ہمراہ ان کی دونوں بیٹیاں ساشا اور مالیا اور ان کی نانی میرین روبنسن 27 جون سے یکم جولائی کے دوران لائبیریا، مراکش اور اسپین کا دورہ کریں گی۔

(جاری ہے)

اس مہم کا مقصد لڑکیوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ہے۔لائبیریا میں فریڈا اور مشعل ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کی راہ میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے بات کریں گی، مراکش میں اکیڈمی ایوارڈ یافتہ میریل اسٹریپ ان دونوں کا ساتھ دیں گی جہاں افریقی خواتین کی روزمرہ مشکلات کے حوالے سے بات ہوگی۔یہ پہلی بار نہیں ہے جب فریڈا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کسی فلاحی مہم کا حصہ بنی ہوں۔ وہ ایک غیر منافع بخش پروڈکشن کمپنی ’وی ڈو اِٹ ٹو گیدر‘ (we do it together) کا بھی حصہ ہیں جو فلموں، ٹی وی اور میڈیا کی دیگر اقسام میں خواتین کو بااختیار بنانے کا کام کررہی ہے۔

وقت اشاعت : 19/06/2016 - 11:46:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :