سوناکشی سنہا کی فلم’’ نور‘‘ 21اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں سوناکشی سنہا نور نامی صحافی کے روپ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

منگل 21 مارچ 2017 11:41

سوناکشی سنہا کی فلم’’ نور‘‘ 21اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء)بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا جلد اپنے مداحوں کو صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی ۔ جی ہاں، پاکستانی مصنفہ صبا امتیاز کے مشہور ناول ’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘پر مبنی بالی ووڈ کی نئی فلم’’نور‘‘کا آفیشل ٹریلر گزشتہ دنوں جاری کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

2014میں شائع ہونے والی ناول ’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘ کی کہانی ایک خاتون صحافی کے گرد گھومتی ہے ۔

سنہیل سپی کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈرامہ فلم’’نور‘‘ میں سوناکشی سنہا نور نامی صحافی کے روپ میں مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پورب کوہلی، کانان گِل ، شیبانی داندیکر و دیگر شامل ہیں۔واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’نور‘‘رواں سال 21اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 11:41:33

Rlated Stars :