برٹش فلم چرچل کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری‘ جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:16

برٹش فلم چرچل کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری‘ جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) تاریخی واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور برٹش وار ڈرامہ فلم چرچل کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جوناتھن ٹیپلزکے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے ڈی ڈے سے 24گھنٹے قبل اٹھائے جانے والے تاریخی اقدامات کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم میں چرچل کا مرکزی کردار بریان کاکس نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں جان سلیٹری، مرنڈا رچرڈسن، جیمز پیورفائے اور ایلا پرنل شامل ہیں۔نک ٹوسیگ اور پال وین کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 2جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 13:16:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :