فلم سرکار۔3 کی ریلیز ایک بار پھر موخر

منگل 28 مارچ 2017 14:27

فلم سرکار۔3 کی ریلیز ایک بار پھر موخر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) بالی وڈ فلم سرکار۔3 کی ریلیز ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سرکار کے سلسلے کی تیسری فلم سرکار۔

(جاری ہے)

3 کے پروڈکشن ہاوس نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بار پھر فلم کی ریلیزکی تاریخ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے،پروڈکشن ہاوس نے نئی تاریخ کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا،فلم کی اہم کاسٹ میں امیتابھ بچن،جیکی شروف،منوج باجپائی اور یمی گوتم شامل ہیں،فلم کی ہدایات رام گوپال ورما نے دی ہے،واضع رہے کہ اس سلسلے کی پہلی فلم سرکار 2005 میں جبکہ دوسری فلم سرکار راج 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 14:27:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :