رولینڈ کے خالق ایکوتارو کاکے ہاشی انتقال کر گئے

پیر 3 اپریل 2017 14:01

رولینڈ کے خالق ایکوتارو کاکے ہاشی انتقال کر گئے
ٹوکیو ۔ 03 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2017ء) موسیقی کے آلات بنانے والے معروف جاپانی ادارے رولینڈ کے خالق ایکوتارو کاکے ہاشی انتقال کر گئے ۔ جاپانی میڈیا کے مطابق کمپنی ’اے ٹی وی‘ نے کاکے ہاشی کے انتقال کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

(جاری ہے)

87 سالہ کاکے ہاشی نے 1972 ئ میں رولینڈ کی بنیاد رکھتے ہوئے ’ردھم مشین‘ متعارف کرائی تھی۔ اس کے بعد سے دنیا کے معروف ترین فنکاروں نے رولینڈ کے آلات استعمال کیے۔ ایکوتارو کاکے ہاشی کو میوزیکل انسٹرومینٹل ڈیجیٹل انٹرفیس یعنی (MIDI) بنانے پر 2013ئ میں گریمی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ وہ پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے۔

وقت اشاعت : 03/04/2017 - 14:01:28