مومل کو بولی وڈ فلم میں کردار کیسے ملا؟

ہفتہ 30 جولائی 2016 14:03

مومل کو بولی وڈ فلم میں کردار کیسے ملا؟
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء)پاکستانی اداکارہ مومل شیخ بولی وڈ میں فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں اور اداکارہ کے مطابق یہ کردار انہیں اتفاقیہ طور پر ملا۔بولی وڈ لائف کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے مومل نے بولی وڈ میں اپنی انٹری سے متعلق کئی باتیں بتائیں۔واضح رہے کہ فلم 'ہیپی بھاگ جائے گی' میں مومل شیخ معاون کردار کرتی نظر آئیں گی جبکہ بولی وڈ اداکارہ ڈیانہ پینٹی مرکزی کردار کریں گی۔

(جاری ہے)

مومل سے جب سوال کیا گیا کہ انہوں نے فلم میں مرکزی کردار کیوں ادا نہیں کیا تو ان کا کہنا تھا ’مجھے فلم میں معاون کردار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، مجھے صرف خود کو ثابت کرنا تھا اور جب سے فلم کا ٹریلر جاری ہوا ہے میں بے حد خوش ہوں۔مومل کے مطابق انہیں یہ کردار اتفاقیہ طور پر ملا، انھوں نے بتایا، ’اصل میں میرے والد (جاوید شیخ) کو اس فلم میں ایک کردار کی آفر ہوئی، فلم کے پروڈیوسرز نے ان سے کسی پاکستانی اداکارہ کے لیے بھی بات کی جس کے بعد انہوں نے کچھ کا نام دیا، لیکن پھر پروڈیوسرز نے گوگل پر میرے والد کے ساتھ میری تصاویر دیکھی اور ان سے میرے بارے میں پوچھا جس کے بعد میں نے آڈیشن دیا، مجھے فلم کا اسکرپٹ بھی کافی پسند آیا اور اس طرح مجھے یہ کردار مل گیا
وقت اشاعت : 30/07/2016 - 14:03:32

Rlated Stars :