بھارتی اداکارہ ریکھا 62 برس کی ہوگئیں

پیر 10 اکتوبر 2016 17:50

بھارتی اداکارہ  ریکھا 62 برس کی ہوگئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) بھارت فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کی بدولت کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا 62 برس کی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

1954 میں بھارتی شہر چنئی میں تامل اداکار جیمین گنیشن اور تیلگو اداکارہ پشپاولی کے گھر پیدا ہونے والی بھانو ریکھا گنیشن ایک عام سی لڑکی تھی لیکن اس کے خواب عام سے نہ تھے٬ اداکاری اس کے خون میں شامل تھی جس نے اسے بالی وڈ میں وہ مقام دیا کہ اس کے لاکھوں مداحوں نے اپنی بیٹی کا نام’’ریکھا‘‘ رکھا۔

ماں باپ اداکار ہونے کے باوجود ریکھا نے بھارتی فلم نگری میں آسانی سے یہ کام حاصل نہیں کیا 1966 میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے انہوں نے تیلگو فلم’’رنگولا رتنم‘‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا فلم کی کامیابی نے فلم نگری میں ان کے لئے دروازے کھول دیئے۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 17:50:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :