فلم’’ ہم تم ‘‘ نے 13 سال مکمل کر لئے

پیر 29 مئی 2017 12:15

فلم’’ ہم تم ‘‘ نے 13 سال مکمل کر لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2017ء) بالی وڈ فلم’’ ہم تم ‘‘ نے 13 سال مکمل کر لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار کونال کوہلی نے کہا ہے کہ فلم’’ ہم تم ‘‘میں مرکزی کردار کے لئے سیف علی خان پہلے انتخاب نہیں تھے ،فلم میںکامیڈی کردار ’’ کرن کپور‘‘ کے لئے ریتک روشن اور دیگر اداکاروں سے رابطہ کیا لیکن کسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی ،البتہ جب ریتک فلم کی سکریننگ کے لئے آئے تو انہوں نے کہا کہ فلم میں سیف نے جس طرح اس کردار کو نبھایا ہے وہ نہیں کر سکتے تھے اور یہ فلم یقیناً ہٹ فلم ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

فلم میں سیف علی خان اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا ۔

وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:15:48

Rlated Stars :