فلمساز اتل اگنی ہوتری اپنی نئی فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف کو لیں گے

پیر 27 فروری 2017 13:57

فلمساز اتل اگنی ہوتری اپنی نئی فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف کو لیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) بالی وڈ فلمساز اتل اگنی ہوتری اپنی نئی فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف کو کاسٹ کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میںفلمساز نے ایک فلم بنانے کے حقوق خریدے ہیں جس میں سلمان اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

سلمان خان کوسکرپٹ بہت پسند آیا ہے۔فلمساز نے سلمان سے کہا کہ بطور ہیروئن وہ کترینہ کیف کو لینا چاہتے ہیں جس کے لئے انہوں نے حامی لی ہے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد کترینہ کیف کی کئی فلمیں ناکام رہی ہیں۔وہ کیریئر پر دوبارہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں اور سلمان ان کی پوری مدد کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 13:57:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :