ٹام کروز کی ’’ٹاپ گن‘‘ کا بھی بنے گا سیکوئل

86ئمیں آئی اس فلم میں ٹام کروز کی ہیروئن کیلی میک گلس بنی تھیں

جمعرات 25 مئی 2017 18:18

ٹام کروز کی ’’ٹاپ گن‘‘ کا بھی بنے گا سیکوئل
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) فضاؤں میں اڑنے کا جنون کی عکاسی کرتی ہالی وڈ تخلیق ٹاپ گن کا بھی اب سیکوئل بننے والا ہے۔جنگجو پائلٹس کی کہانی تھی جو فضاؤں میں اڑنے کے شوق میں ہر حد کو پار کرجاتے ہیں۔ مرکزی کردار میں ٹام کروز تھے۔ جن کے پرستار اس فلم کو اب تک بھول نہیں پائے۔

(جاری ہے)

1986ئ میں آئی اس فلم میں ٹام کروز کی ہیروئن کیلی میک گلس بنی تھیں جبکہ دوسرے اداکاروں میں شامل تھے انتھونی ایڈورڈ اور ٹام اسکیرٹ۔

اب اسی ایکشن، ڈرامہ، رومانس اور ملٹری بیسڈ فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں پکڑی جارہی ہیں اور فلم کے ہیرو ٹام کروز کا کہنا ہے کہ ٹاپ گن ٹو میں وہ پھر سے کام کریں گے نئی کہانی اور نئے فنکاروں کے ساتھ۔ جلد ہی اس فلمی منصوبے پر کام شروع کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 25/05/2017 - 18:18:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :