امیتابھ بچن کی ممبئی پولیس کی فلم’’ شعلے ‘‘کے ڈائیلاگ کی مدد سے آگاہی مہم کی حمایت

منگل 30 مئی 2017 13:42

امیتابھ بچن کی ممبئی پولیس کی فلم’’ شعلے ‘‘کے ڈائیلاگ کی مدد سے آگاہی مہم کی حمایت
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ممبئی پولیس کی طرف سے فلم’’ شعلے ‘‘کے ڈائیلاگ کی مدد سے سائبر کرائم اور ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے آگاہی مہم کی حمایت کی ہے جبکہ ممبئی پولیس نے آگاہی مہم کے لئے فلم کے ایک سین کی تصویربھی شیئر کی ہے جس میں امیتابھ بچن ،دھرمیندار اور ہیما مالنی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اداکار عامر خان کے ساتھ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘جبکہ رشی کپور کے ساتھ فلم 102 ناٹ آئوٹ میں نظرآئیں گے۔

وقت اشاعت : 30/05/2017 - 13:42:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :