رانی مکھرجی کی بیٹی ادھیرا انہیں دیکھ کر ہمیشہ رو پڑتی ہے،بالی وڈ اداکارہ ونی کپور

ہفتہ 17 جون 2017 14:42

رانی مکھرجی کی بیٹی ادھیرا انہیں دیکھ کر ہمیشہ رو پڑتی ہے،بالی وڈ اداکارہ ونی کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) بالی وڈ اداکارہ ونی کپور نے کہا کہ اداکارہ رانی مکھرجی کی بیٹی ادھیرا انہیں دیکھ کر ہمیشہ رو پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ ونی کپور نے اپنی تازہ گفتگو میںکہا کہ اداکارہ رانی مکھرجی اور ان کے شوہر ادیتییا چوپڑا کے ساتھ ان کے دوستانہ روابط ہیں ،وہ اکثر ان کے گھر جاتی ہیں اور رانی کے ہاتھ کی بنی ہوئی بنگالی ڈش مچھلی کا سالن کھاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ حالانکہ وہ کئی بار ان کے گھر جا چکی ہیں اس کے باوجود بھی رانی کی بیٹی ادھیرا کے ساتھ دوستی نہیں ہوئی وہ انہیں دیکھ کر ہمیشہ رو پڑتی ہے،ممکن ہے وہ گھر والوں کے علاوہ کسی سے مانوس نہ ہوتی ہو۔اداکارہ کی آخری ریلیز ہونیوالی فلم بے فکرے ہے جو شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

وقت اشاعت : 17/06/2017 - 14:42:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :