بالی وڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی کے بیٹے کا انتقال ہو گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 اکتوبر 2017 11:16

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 اکتوبر 2017ء) : معروف بالی وڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کا بیٹا طبیعت خراب ہونے پر جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق 10 ستمبر 2017ء کو سلینا جیٹلی نے اپنے مداحوں کو جُڑواں بچوں کی پیدائش کی خوش خبری سنائی جس پر ان کے مداحوں نے ان کے لیے اور ان کے جُڑواں بیٹوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تاہم ان سلینا جیٹلی نے اپنے تازہ بیان میں بتایا کہ ان جُڑواں بیٹوں میں سے ان کا ایک بیٹا دل کی بیماری کے باعث فوت ہو گیا۔

  انہوں نے گہرے رنج کے ساتھ کہا کہ ہم زندگی کے بارے میں جو بھی منصوبہ بندی کرتے ہیں ویسا ہرگز نہیں ہوتا لیکن تاریکی کے بعد روشنی ضرور آتی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سلینا کے دو جُڑواں بیٹے ہیں۔ سلینا جیٹلی کا سوشل میڈیا پر پیغام آپ بھی پڑھئے:
وقت اشاعت : 05/10/2017 - 11:16:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :