بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے جوہر کرن پر اقرباء پروری کا الزام عائد کر دیا

ہفتہ 11 فروری 2017 12:19

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے جوہر کرن پر اقرباء پروری کا الزام عائد کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2017ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے جوہر کرن پر اقرباء پروری کا الزام عائد کر دیا بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کرن جوہر پر بولی وڈ میں اقرباء پروری کرنے کا الزام عائد کردیا ،ْاور ایسا اداکارہ نے کرن جوہر کے سامنے ان سے بات کرتے ہوئے ہی کہا۔

(جاری ہے)

کرن جوہر نے کنگنا رناوٹ، شاہد کپور اور سیف علی خان کو اپنے شو کافی ود کرن میں دعوت دی جہاں یہ تینوں اداکار اپنی آنے والی فلم رنگون کی تشہیر کے لیے جمع ہوئے۔

ایک موقع پر کرن جوہر نے جب کنگنا سے سوال کیا کہ وہ اپنی سوانح حیات کو کیا نام دیں گی، تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں کبھی اپنی سوانح حیات لکھوں، تو اس میں ایک پورا مضمون شامل کروں گی جس کا نام ہوگا کرن جوہر کی اقرباء پروری۔
وقت اشاعت : 11/02/2017 - 12:19:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :