پی ایس ایل، پی سی بی نے سونم کپور کو دبئی اسٹیڈیم آنے سے روک دیا

اتوار 26 فروری 2017 13:51

پی ایس ایل، پی سی بی نے سونم کپور کو دبئی اسٹیڈیم آنے سے روک دیا
د وبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا میدان سجا ہوا ہے۔ پشاور زلمی نے دبئی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے گزشتہ روز بھارتی اداکارہ سونم کپور کو دعوت دی۔

(جاری ہے)

تاہم پی سی بی نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو دبئی اسٹیڈیم میں آنے سے روک دیا۔بھارتی اداکارہ کو کرکٹ اسٹیڈیم کے گیٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔واضح رہے گزشتہ روز پشاور زلمی کا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی تھی۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 13:51:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :