بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے بطور خواجہ سرا ممبئی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
سری دیوی انٹیریئر ڈیزائنر، میک اپ آرٹسٹ اور بھرت ناتیئم ڈانسر کے کورسز کرچکی ہیں
منگل 28 فروری 2017 22:46
(جاری ہے)
کاغذات پر سری دیوی کا نام سنتوش لوندھے ہے اور یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے پہلے وہ انٹیریئر ڈیزائنر، میک اپ آرٹسٹ اور بھرت ناتیئم ڈانسر کے کورسز کرچکی ہیں جبکہ ممبئی یونیورسٹی میں انہوں نے نفسیات، سماجیات اور ادب کے مضامین منتخب کیے ہیں۔
سری دیوی کا کہنا ہے کہ بہتر سے بہتر تعلیم ہر ایک کا حق ہے لیکن اب تک خواجہ سراؤں کیلیے جنس کا باقاعدہ تعین نہ ہونے کی وجہ سے وہ اعلی تعلیم سے بڑے پیمانے پر محروم رہے ہیں کیونکہ یونیورسٹی داخلہ فارم میں صرف ’لڑکا‘ اور ’لڑکی‘ کے خانے ہی موجود ہوتے تھے۔ممبئی یونیورسٹی کے داخلہ فارم میں خواجہ سراؤں کے خانے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے سری دیوی نے کہا کہ اگر یہ تبدیلی پہلے ہوجاتی تو وہ پہلے ہی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیتیں۔ انہیں امید ہے کہ دوسرے خواجہ سرا بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے اس موقعے کا فائدہ اٹھائیں گے اور خود کو ’تیسری جنس‘ کے طور پر رجسٹر کروانے میں جھجک کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Abdullah Kadwani
Sarang Kazi
Connie Britton
Vivek obroy
Siddarth Malhotra
Nayyar Ejaz
sarah khan (pak)
Kiersey Clemons
Anwar Iqbal
Gina Carano
Janina Gavankar
Gary Oldman
Showbiz News In Urdu
-
ٹک ٹاک کوک اسٹوڈیو سیزن15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی48 ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسیآج منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی کل منائی جائے گی
-
الو ارجن نے اپنا معاوضہ 150 کروڑ کردیا، میڈیا پر قیا س آرائیاں
-
تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم،ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ