فلم سٹار میگھا ‘آفر ین پری ‘ نگار چوہدری‘سنہری خان نے ریڈ انٹرٹینمنٹ سالانہ ایوارڈ حاصل کر لیا

پیر 27 مارچ 2017 13:10

فلم سٹار میگھا ‘آفر ین پری ‘ نگار چوہدری‘سنہری خان نے ریڈ انٹرٹینمنٹ سالانہ ایوارڈ حاصل کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) فلم سٹار میگھا ‘آفر ین پری ‘ نگار چوہدری‘سنہری خان نے ریڈ انٹرٹینمنٹ سالانہ ایوارڈ حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں ہونیوالی ایوارڈ تقریب کے دوران فلم، ٹی وی، تھیٹر اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ایوارڈ شو میں فلم، ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکار میگھا کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیاہیجبکہ اداکارہ آفرین پر کو پشتو فلموں میں بہترین اداکاری کرنے پر بیسٹ اداکارہ 2017 کا ایوارڈ دیا‘اداکارہ سنہری خان کو رائزنگ اسٹار 2017، اداکارہ سدرہ نور کو رائزنگ فلم ڈائریکٹر 2017، اداکارہ نگار چوہدری کو کوئین آف اسٹیج اداکار عمران شوکی کو بیسٹ تھیٹر پرفارمر 2017 اور ڈاکٹر اجمل ملک کو بیسٹ ڈرامہ رائٹر و ڈائریکٹر 2017 کے ایوارڈ سے نوازا گیاہے ۔

وقت اشاعت : 27/03/2017 - 13:10:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :