پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا ‘ریمبو

جمعرات 14 جون 2018 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) داکار ریمبونے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں مگر ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ریمبو نے کہا کہ ہمارے ڈرامے آج بھی عوام کی اولین ترجیح ہیں فلموں کی آفرز بہت زیادہ ہیں مگر فی الحال ٹی وی کو ترجیح دے رہا ہوں تاہم جب کبھی بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو اسے ضرور ترجیح دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموںکی ریلیز سے سینما انڈسٹری کی ترقی ہوئی ہے۔ ہمیں اپنی فلموں کی تعداد کیساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہی کہ بھارتی فلموں کو بین کردیا جائے تاکہ ہمارے سینما گھروں کو مطلوبہ فلمیں مل سکیں۔
وقت اشاعت : 14/06/2018 - 14:15:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :