آل پاکستان کمبائنڈ فلم سٹار فیڈریشن مردان کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد

پیر 27 مارچ 2017 12:16

آل پاکستان کمبائنڈ فلم سٹار فیڈریشن مردان کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد
مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) آل پاکستان کمبائنڈ فلم سٹار فیڈریشن مردان کے زیر اہتمام پشتو زبان کے اولسی شاعر سردار غمجن اور علیم خان کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا ،جس کی صدارات محمد جاوید یوسفزئی نے کی،پروگرام میں آل پاکستان کمبائنڈ فلم سٹار فیڈریشن کے عہدایداروں واجد علی اظہار، شعیب بدر،نیاز محمد،فواد سرحدی،بابر غمجن،زمونگ جذبہ و یلفیئر سو سائٹی کے چیئر مین محمد پرویز،پارٹ آرگنائزیشن کے چیئر مین فیاض السلام اور عبد اللہ شاہ بغدادی نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے سردار غمجن اور علیم خان کی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کو خصوصی شیلڈ پیش کی‘مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آل پاکستان کمبائنڈ فلم سٹار فیڈریشن مردان کا مقصد اداکاروں کے ناموں سے منسوب فیڈریشنوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ، معیاری فلموں کی حو صلہ افزائی کرنا اور غیر معیاری فلموں کا بائیکاٹ کر نا ہے،انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کمبائنڈ فلم سٹار فیڈریشن مردان کو جلد رجسٹرڈ کیا جائیگا اور پورے ملک میں مخلص پرستار تنظیموں کو ساتھ ملاکر ثقافتی سرگرمیوں کے علاوہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںگے اور مقامی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیںگے۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 12:16:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :