فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کے گانے ’’بچے کی جان لو گے کیا‘‘ کے لئے ارجیت سنگھ کی آواز بہترین انتخاب ہے، اومیش شکلا

منگل 10 اپریل 2018 11:33

فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کے گانے ’’بچے کی جان لو گے کیا‘‘ کے لئے ارجیت سنگھ کی آواز بہترین انتخاب ہے، اومیش شکلا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار اومیش شکلا نے کہا ہے کہ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کے گانے کے لئے ارجیت سنگھ کی آواز بہترین انتخاب ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اومیش شکلا نے کہا ہے کہ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کے گانے ’’بچے کی جان لو گے کیا‘‘ کے لئے ارجیت سنگھ نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور مجھے لگتا ہے کہ اس کے لئے وہ میرا بہترین انتخاب ہیں، گانا امیتابھ بچن پر فلمایا گیا ہے جو فلم میںرشی کپور کیباپ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی باپ بیٹے کے رشتے کے گر گھومتی ہے۔فلم4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/04/2018 - 11:33:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :