پی ٹی وی عید الفطر کے موقع پر خصوصی رنگا رنگ پروگرام پیش کرے گا

جمعہ 23 جون 2017 12:49

پی ٹی وی عید الفطر کے موقع پر خصوصی رنگا رنگ پروگرام پیش کرے گا
اسلام - آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) عید الفطر کے موقع پرپی ٹی وی اسلام آباد سنٹر ( ہوم ) اپنے ناظرین کے لیے رنگا رنگ پروگرا مزپیش کرے گا ۔شعبہ تعلقاتِ عامہ پی ٹی وی ہوم کے مطابق اس دفعہ مزاحیہ مشاعرہ"ہسنا منع ہے " جس میں ملک کے نامور شعراء ا کرام خوشیوں بھرا اور مزاح سے بھر پور اپناکلام ناظرین کی نظر کریں گے ۔

(جاری ہے)

عید کا خصوصی کھیل "میرے شو خ صنم" اور بچوں کے لیے رنگا رنگ "------- عید میلہ " اور بہت سارے پرو گرا مز لا رہے ہیں ۔ یہ تمام پروگرامز عید الفطر کے تینوں دن پیش کیے جائیں گے ۔ پی ٹی وی ہوم کے عید الفطر کے پروگرامز پی ٹی وی گلوبل کی وساطت سے انگلینڈ ،امریکہ ،یورپ میں بسنے والے لاکھوں پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے اس سے ان میں اپنوں اور اپنے وطن سے دوری کا احساس کم سے کم ہوگااور وہ عید کی خوشیاں پی ٹی وی کے سنگ منائیں گے ۔ان پروگرامز کے پروڈیوسرز میںسہیل اشرف ،سونیہ ارشاداور مکیش کمار ہوں گے۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 12:49:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :