زندگی میں کسی ایک راستے کا انتخاب کر لیا جائے تو شکست نہیں ہوتی‘صاحبہ

ہفتہ 9 دسمبر 2017 13:29

زندگی میں کسی ایک راستے کا انتخاب کر لیا جائے تو شکست نہیں ہوتی‘صاحبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2017ء) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ اب فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں‘ زندگی میں کسی ایک راستے کا انتخاب کر لیا جائے تو شکست نہیں ہوتی زیادہ راستوں پر چلنے والے ناکام ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ فلموں میں کام نہیں کروں گی اور آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہوں اور میں کامیاب زندگی گزار رہی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ جو بھی ٹارگٹ بنایا ہے اس کو حاصل کرنے کیلئے صرف محنت اور ایمانداری کا سہارا لیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/12/2017 - 13:29:00

Rlated Stars :