اداکار وہدایتکار گوشی خان کا موبائل فون چوری

جمعرات 12 اپریل 2018 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) ٹی وی اور تھیٹر کے معروف اداکار وہدایتکار گوشی خان کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔ اداکار گوشی خان الحمراء میں اسٹیج ڈرامہ کی ریہرسل کروا رہے تھے کہ اسی دوران ان کو سینے میں درد شروع ہوگئی جس پر فوری طور پر ان کو قریبی ہسپتال لیجایا گیا اسی دوران کسی شخص نے ان کا موبائل فون چوری کرلیا جو بہت تلاش کے بعد بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گوشی خان کا کہنا ہے کہ موبائل گم ہونے کا دکھ نہیں مگر موبائل میںبہت قیمتی نمبر ز اور میری بہت تصویریں تھیں ۔ یادرہے کہ گوشی خان کو دل کا دورہ پڑا تھا اور 4دن کے بعدانہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا اور اب وہ گھر پر آرام کررہے ہیں ۔ انہوںنے دوستوں اور پرستاروں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔
وقت اشاعت : 12/04/2018 - 13:22:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :